جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانے کی پاکستانی کمیونیٹی کیلئے آن لائن سیشن کا انعقاد

جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانے کی پاکستانی کمیونیٹی کیلئے آن لائن سیشن ...
جنوبی کوریا میں پاکستانی سفارت خانے کی پاکستانی کمیونیٹی کیلئے آن لائن سیشن کا انعقاد

  

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمد عادل خان نے ایک سرکلر میں بتایا ہے کہ 23 اپریل بروز جمعہ کوریا کے وقت کے مطابق شام تین بجے جنوبی کوریا میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور بالخصوص صوبہ کیانگسانگبوک دو میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک آن لائن سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس آن لائن سیشن میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ خود کمیونٹی کے مسائل، شکایات اور تجاویز سننے اور ان کے حل کیلئے موجود ہوں گی ۔کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمد عادل خان نے اس آن لائن سیشن کے لئے ایک لنک بھی شیئر کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی اس لنک کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا کر اس آن لائن سیشن کا حصہ بن سکیں. زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو اس سیشن کا حصہ بننے کی درخواست بھی کی گئی ہے ۔

رجسٹریشن لنک کے لیے یہاں کلک کریں ۔

مزید :

بین الاقوامی -