جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا

جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا
جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے رہنما  رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے  حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق خرم لغاری کا کہنا تھا کہ حکومت کو بجٹ میں ٹف ٹائم دیا جائے گا۔اسوقت  70کے قریب اراکینِ صوبائی و قومی اسمبلی کا جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں۔عمران خان کوہماری ضرورت نہيں تو ہميں بھی عمران خان کی ضرورت نہيں، آج عمران خان کے دائیں بائیں وہ لوگ ہیں جو کسی زمانے میں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں کرسیوں کےمزے لوٹ چکے ہیں۔ہوسکتا ہے بجٹ سے پہلےاپنے آپ کو سائیڈ پہ کرلیں، جہانگير ترین کا حکم ہوا کہ پارٹی چھوڑ دو تو چھوڑ دینگے۔

مزید :

قومی -