کوئٹہ کے فائیو سٹار ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ،4 افراد ہلاک ،12 زخمی 

کوئٹہ کے فائیو سٹار ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ،4 افراد ہلاک ،12 زخمی 
کوئٹہ کے فائیو سٹار ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ،4 افراد ہلاک ،12 زخمی 
سورس:   twitter

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے دارالحکو مت کوئٹہ میں موجود فائیو سٹار سرینا ہوٹل میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

تفصیل کے مطابق زرغون روڈ پر وافع سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں جنہیں امدادی ٹیموں نے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔دوزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی چار سے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ گئی جنہیں فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھایا ۔ادھر سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔آئی جی بلوچستان محمد طاہر رائے نے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے وقت کوئی غیر ملکی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھا ، سی ٹی ڈی نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا ہے اور دھماکے سے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سرینا ہوٹل کوئٹہ میں موجود فائیو سٹار ہوٹل ہے جہاں اہم شخصیات آتی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -اہم خبریں -