پنجاب حکومت نے 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارشات تیار کرلیں

پنجاب حکومت نے 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارشات تیار کرلیں
پنجاب حکومت نے 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارشات تیار کرلیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے 16 افراد کو تمغہ امتیاز دینے کے لیے سفارشات تیار کرلی ہیں۔وزیراعلی پنجاب سردار اعثمان بزدار کی جانب سے منطوری کے بعد نام وفاقی حکومت کو بھیجے جائیں گے۔

جن شخصیات کو تمغہ امتیاز کے لئے نامزد کیا گیا ہے ان میں معروف  شاعر امجد اسلام امجد ، مرحوم آئی اے رحمٰن ،وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین،سابق پرنسپل ایچی سن کالج فقیر سید اعجاز الدین ، پرنسپل اینوائرنمنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد رشید، انیس ناگی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد،مصور محمد جاوید ،ڈاکٹر خواجہ عبد الحی،محفوظ الرحمٰن،انجنیئر سید محبوب علی زیدی، ڈاکٹر محمد شکیل پتافی، ڈاکٹر عبد الحی ،شاہد زیدی، سابق پرنسپل این سی اے ڈاکٹر سلیمہ ہاشمی، راشد علی رانا کو تمغہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -