آئی پی ایل، شاہ رخ کی ٹیم کو شکست کا سامنا

آئی پی ایل، شاہ رخ کی ٹیم کو شکست کا سامنا
آئی پی ایل، شاہ رخ کی ٹیم کو شکست کا سامنا
سورس: Twitter/IPL

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں چنائی سپر کنگز نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں چنائی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ چنائی کی جانب سے اوپنرز نے 115 رنز کی شراکت قائم کی۔ فاف ڈوپلیسی 95 جبکہ روتراج گائیکواڑ 64 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

چنائی کے 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کولکتہ کی ٹیم 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کولکتہ نائٹ رائڈرز کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور پہلے پانچ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوپائے۔ مجموعی طور پر کولکتہ کے سات بلے باز ڈبل فیگر سکور کرنے میں ناکام رہے۔ پیٹ کمنز 66، آندرے رسل 54 اور دنیش کارتک 40 رنز بنانے کے باوجود ٹیم کو فتح نہ دلاپائے۔

چنائی کے دیپک چہار سب سے تباہ کن باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ لنگی نگیڑی نے تین اور سیم کوران نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید :

کھیل -T20 World Cup -