بچوں پر تشدد کرنے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ 

بچوں پر تشدد کرنے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ 
بچوں پر تشدد کرنے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکولوں میں بچوں پر تشدد کرنے والے استاد کیخلاف کارروائی ہوگی جس کے تحت انہیں برطرف بھی کیا جاسکے گا۔

نجی ٹی وی کےمطابق پنجاب حکومت نےسکولوں میں بچوں پرتشددبارے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اساتذہ سکولوں میں بچوں کو نفسیاتی سزا بھی نہیں دے سکیں گے۔اس حوالےسےمحکمہ قانون نےمسودہ قانون تیارکرلیاہے، سکول میں بچے کو تھپڑ مارنے پر پی پی سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا، اساتذہ سکولوں میں طلبا کو نفسیاتی سزا بھی نہیں دے سکیں گے، کسی بھی قسم کی سزا پر استاد کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بچوں کو سزا دینے پر استاد کو برطرف بھی کیا جا سکے گا، مسودہ قانون جلد منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -