کوئٹہ دھماکے کے بعد وزیرداخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

کوئٹہ دھماکے کے بعد وزیرداخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
کوئٹہ دھماکے کے بعد وزیرداخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چینی سفیر اس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، تاہم وہ دھماکے کے وقت وہاں موجود نہیں تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ملک دشمن عناصر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،دہشت گرداپنےانجام کوپہنچیں گے ۔دھماکےمیں پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئےہیں،صوبائی حکومت کیساتھ رابطے میں ہیں،زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

دوسری طرف صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں تھا، اس میں لوگوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم وہ اس وقت یہ تصدیق نہیں کرسکتے کہ اس میں کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے سفیر دھماکہ کے وقت پر سرینا ہوٹل میں نہیں بلکہ کوئٹہ کلب میں تھے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ دھماکے میں اب تک تین افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوچکے ہیں ،دھماکہ کوئٹہ کے معروف پنج ستارہ ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا۔

مزید :

قومی -