تحریک انصاف والے مسلسل آئین شکنی کر رہے ہیں،اشرف بھٹی

  تحریک انصاف والے مسلسل آئین شکنی کر رہے ہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی والے مسلسل آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں صدر مملکت نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سے حلف نہ لیکر پارلیمنٹ کی توہین کی ہے جبکہ گورنر پنجاب نے بھی وزیر اعلی سے حلف نہ لیکر آئین کے ساتھ کھیلواڑ کیا ہے ان کی وجہ سے اس وقت ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے نئے منتخب وزیراعلیٰ کو پنجاب کے گورنر ماننے کو تیار نہیں جو کہ کسی بھی طرح سے اچھی بات نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے پونے چار سالوں میں ملک کے حالات کو خراب کیا ہے پی ٹی آئی نے ملک کو مسائل کی جس دلدل میں ڈالا تھا اس گند کو صاف کرنے میں یقینی طور پر وقت تو لگے گا۔