غزوہ بدر سے دین کی سربلندی کیلئے قربانی کا درس ملتاہے،حفیظ الرکات
لاہور(پ ر)قرآن پبلشرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سرپرست اعلیٰ حفیظ البرکات شاہ، صدر قدرت اللہ، چیئرمین سید احسن محمود شاہ نے کہا ہے کہ غزوہ بدرایمان کی تجدید، اللہ سے تعلق کی مضبوطی اور دین کی سربلندی کیلئے والدین، بیوی بچے، عزیز واقارب اور وطن سمیت سب کچھ قربان کرنے کے عزم کا دن ہے۔ غزوہ بدر غلامی اور ظلم کی زنجیروں میں جکڑی انسانیت کی آزادی اورامن وسلامتی کی بالادستی کادن ہے۔غزوہ بدر کی اہمیت تاریخ اسلام میں روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جب چند غریب الوطن سرفروشان اسلام تعداد اور قوت میں کم ہونے کے باوجود ایک ہزار کے لشکر سے نبردآزماہوگئے۔ غزوہ بدر سے ہی اسلام کا عروج شروع ہوا۔