محتسب پنجاب کی کارروائی، شہری کو 35سال بعد پلاٹ کا قبضہ مل گیا

محتسب پنجاب کی کارروائی، شہری کو 35سال بعد پلاٹ کا قبضہ مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر)دفترمحتسب پنجاب کی کارروائی کے نتیجے میں مصطفی آباد لاہور کے رہائشی بزرگ شہری مقصود حسین کو ان کے پلاٹ کا قبضہ 35 بعد مل گیا ہے۔ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے بتایا کہ شکایت کنندہ مقصود حسین نے اپنی درخواست میں استدعاکی کہ انہیں 1987 میں تاجپورہ ہاؤسنگ سکیم لاہور میں 5مرلہ پلاٹ نمبر 480 ای الاٹ ہوا ہے اور انہوں نے تمام اقساط جمع کروا دی ہیں مگر ابھی تک اس پلاٹ کا قبضہ نہیں مل سکا۔ انہوں نے قبضے کے حصول کے لیے ایل ڈی اے کو بارہا درخواستیں دی ہیں مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔