ان ہاؤس تبدیلی آتے ہی عوام کی مشکلات میں کمی آئی،امداد حسین
لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(() کے سابق صدر و سابق رکن اسمبلی حاجی امداد حسین نے پر امن اقتدار کی منتقلی کو ملک وقوم کیلئے انتہائی نیک شگون قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اب ملک میں خوشحالی کادورشروع ہوگا ان ہاؤس تبدیلی آتے ہی عوام کی مشکلات میں کمی آنا شروع عوام کے لئے آٹا اور چینی سستے داموں رمضان بازاروں میں دستیاب ہے، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کاروبار میں اضافہ، مزدورکی اجرت،پنشن وکم تنخواہ والوں کی تنخواہوں میں اضافہ اورمہنگائی میں ریلیف کے اعلانات سے مایوس زدہ عوام میں ایک خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔گذشتہ روز اپنے حلقہ میں کاکرنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب انشاء اللہ اس نئے حکومتی اتحاد کی قیادت میں پاکستان ترقی کریگااورغریب عوام کے مسائل ضرورحل ہونگے اب عوام کوناہل حکومت سے نجات کے ثمرات ضرور حاصل ہونگے۔