واپڈا انجینئرز کا 18ویں گریڈ میں بھرتیوں کے خلاف پر امن احتجاج
لاہور(پ ر)واپڈا انجینئرز ویلفیئرایسوسی ایشن کی کال پرملک بھر میں واپڈا انجینئرز نے محکمہ میں 18ویں گریڈ پر بھرتیوں کیخلاف کالی پٹیاں باندھ کر پرامن احتجاج کیا اور مطالبات کی منظوری تک روزانہ کی بنیاد پراحتجاج جاری رکھنے اورشنوائی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا طریقہ کار بدلنے کا عندیہ بھی دیا۔انجینئرز کا موقف ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کمپنی کے نام پر واپڈا میں BPS-18 انجینئرز کی براہ راست بھرتی غیر قانونی ہے جس سے 150 سے زائد خدمات انجام دینے والے جونیئر انجینئرز کی سنیارٹی بھی متاثر ہوگی جو کہ ہر گز ناقابل قبول ہے۔ انکا کہنا ھے کہ ایسوسی ایشن نے پہلے ہی متعلقہ حکام سے غیر قانونی بھرتی کے عمل کو روکنے اور منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی لیکن بدقسمتی سے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا گیا۔انجینئرز کا مزید مطالبہ ہے کہ 30مئی 2021 کو ہونے والی میٹنگ میں انجینئرز سے کئے گئے وعدے کے مطابق واپڈا انجینئرز کے لیے 1.5 گنا بنیادی تنخواہ پر ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری بھی عمل میں لائی جائے۔