صدر اور گورنر ملک کو آئین کے مطابق چلنے دیں،سجاد نذیر

  صدر اور گورنر ملک کو آئین کے مطابق چلنے دیں،سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات اور بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے بھجوائی گئی سمری کے بعد صدر مملکت عارف علوی اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اب اخلاقی طور پر اپنے عہدوں سے خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیے اور ملک کو آئین کے مطابق چلنے دینا چاہیے یہ دونوں اس وقت آئین پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی نے آئین پاکستان کے بعد آئینی عہدوں کا بھی مذاق بنا کررکھ دیا ہے۔