میٹرو کیش اینڈ کیر ی کو اوور چارجنگ پر80ہزار روپے جرمانہ
لاہور (جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ قراہ العین ظفر نے میٹرو کیش اینڈ کیری کا دورہ کیا اور ڈی سی کاؤنٹر پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹماٹر، پیاز اور سیب سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت نہ کرنے پر سٹور انتظامیہ کو 80 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔