پنجاب یونیورسٹی ڈینز کمیٹی کا اجلاس
لاہور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر کی زیر صدارت ڈینز کمیٹی کے اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ جمعرات سے طلباء و طالبات کی کلاسزمعمول کے مطابق ہوں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اساتذہ مناسب سمجھیں تو نصاب کی تکمیل کے لئے اضافی کلاسز بھی لیں سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈینز کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی رینکنگ بہتر ہونے پر چند عناصر یونیورسٹی کے خلاف متحرک ہو جاتے ہیں۔