یوم علی ؓ کے جلوس کے روٹ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کا فیصلہ

  یوم علی ؓ کے جلوس کے روٹ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے) یومِ علی کی مناسبت سے ڈی سی آفس لاہور میں خصوصی اجلاس کی صدارت ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے اجلاس میں 21 رمضان المبارک کو یومِ علی کے موقع پر جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، ایم سی ایل، پولیس، اسپیشل برانچ، سول ڈیفنس، انفارمیشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر پیچ ورک، صفائی ستھرائی، مین ہولز کے تنصیب، تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ روٹ کی چیکنگ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، پی ٹی سی ایل اور کیبل کی لٹکتی تاروں کو ٹھیک کیا جائے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ جلوس  کے روٹ پر عارضی ہسپتال، سی سی ٹی وی کیمرے، اور واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے