ڈراپ ان پچز تنصیب کا فیصلہ ملتوی

 ڈراپ ان پچز تنصیب کا فیصلہ ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈراپ اِن پچز لگانے کے فیصلے کو ملتوی کردیاکرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے ڈراپ اِن پچز تنصیب کرنے کے فیصلے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور موجود پچز کو ہی اَپ گریڈ کرنے کے لیے گراؤنڈ اسٹاف اور پچ کیوریٹرز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔پاکستان میں نئے ڈومیسٹک سیزن کے حوالے سے پچز کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پچز کی تیاری کے لیے برمودہ ڈھاکا گراس کا استعمال کیا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے باؤنسی پچز اس لیے تیار کروائی جارہی ہیں تاکہ آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے کھلاڑیوں کی تیاریوں کو جلد از جلد حتمی شکل دی جاسکے اور آسٹریلوی پچز سے ہم آہنگ ہوسکیں اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے دو ڈراپ اِن پچز منگوانے کا ذکر کیا تھا، جس کی مالیت 37 کروڑ روپے سے زائد تھی جس پر عملدرآمد فی الحال روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈراپ اِن پچز کی خصوصیت یہ ہے کہ ان پچز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ انہیں آسٹریلیا اور انگلیڈ سمیت کئی ممالک استعمال کرتے ہیں۔

۔


۔