باغبانپورہ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ،50 سالہ شخص قتل
لاہور(کر ائم رپو رٹر)باغبانپورہ کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پچاس سالہ شخص قتل کردیا اور فرار ہو گئے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ باغبانپورہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ 50 سالہ حاجی منظور کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے حاجی منظور کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔