ترقی کیلئے تخلیقی صلاحیتوں اور جدت طرازی پر زور د ینا ہوگا؛ ابراہیم مراد
لاہور ( پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مرادنے 21 اپریل کو منعقد ہو نے والے تخلیقی اور اختراع کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہر سال لوگوں کو ملکی ترقی میں تخلیقی صلاحیتوں اور انوویشن کے کردار سے آگاہ کر نے کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس دن کا مقصد نئے خیالات پیدا کرنا،انوویشن سے متعلق درپیش مسائل اور ان کے حل پر روشنی ڈالنا، نئی سرگرمیوں کا اہتمام کرنا اور تخلیقی نتائج حاصل کرنا بھی ہے تاکہ دنیا امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکے صدر یو ایم ٹی نے کہا کہ تخلیقی صلاحیتیں اور ثقافتی پائیداری ترقی کے اہم اجزاء ہونے کے ساتھ ساتھ کسی ملک یا کمیو نٹی کی شناخت کا بھی حصہ ہیں۔ ا نہوں نے بتایا کہ غربت، بھوک، پا نی کے بحرا ن اور بے روزگاری جیسے کچھ سنگین مسائل تخلیقی صلاحیتوں اور جدت طرازی کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔