فارن فنڈنگ،فیصلہ30روز میں کرنے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا یاد رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے الیکشن کمیشن کو 30 روز میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی کے اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست میں چیلنج کر دیا، انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اظہر من اللہ اور جسٹس بابر ستا ر کریں گے۔اپیل تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی۔
انٹرا کورٹ اپیل