تحریک انصاف کے آج جلسہ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل 

  تحریک انصاف کے آج جلسہ کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی زیر صدارت گریٹر اقبال پارک میں تحریک انصاف کی طرف سے کئے جانے والے جلسے کے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں ایس پی ٹریفک صدر ڈویعن آصف صدیق، ایس پی سٹی شہزاد خان کی شرکت، کمانڈنٹ رنگ روڈ مستنصر عطاء باجوہ، ڈی ایس پی اشفاق احمد، ڈی ایس پی منیر ہاشمی، سجاد بھٹی، اخلاق احمد، مبشر قادر، ڈی ایس پی اعظم، ڈی ایس پی عبدالغنی سمیت تمام سرکل افسران نے شرکت کی، ایس پی آصف صدیق نے سی ٹی او لاہور کو ٹریفک انتظامات پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ جلسہ کے موقعہ پر شرکاء اور شہریوں کی آسانی کیلئے 11 ڈی ایس پیز، 51 انسپکٹرز، 21 فوک لفٹرز، 02 بریک ڈاؤن اور 04 ایمرجنسی اسکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں، جلسہ کے موقعہ پر مجموعی طور پر 660 سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ جلسے کے شرکاء گریٹر اقبال پارکنگ، موچی گیٹ، لاہور قلعہ کی بیک سائیڈ پر گاڑیاں پارک کرسکیں گے، علاوہ ازیں رنگ روڈ کی دونوں اطراف پر بھی سنگل لین میں گاڑی پارک ہوسکیں گیں، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شاہدرہ چوک، سگیاں چوک، بیگم کوٹ چوک اور کچہری چوک سے ہیوی و سلو موونگ وہیکلز کی مکمل ڈائیورشن ہوگی، شہری لاہور سے باہر جانے اور آنے کیلئے ایسٹرن بائی پاس، بابوصابو، ٹھوکر نیاز بیگ کو ترجیح دیں، شہریوں کو راستہ ایف ایم، راستہ ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا، منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی وقت مدد و راہنمائی کیلئے ٹریفک ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں، ایمبولنسز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے فوری راستہ کلئیر رکھا جائے گا،تحریک انصاف کے آج (جمعرات) گریٹر اقبال پارک میں منعقدہ جلسے کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کے 04 ہزار کے قریب افسران واہلکار حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ10 ایس پیز، 25 ایس ڈی پی اوز، 59 ایس ایچ اوز اور207 اپر سب آرڈینیٹس شامل ہیں،خواتین شرکا ء کی تلاشی کیلئے 234 لیڈیز پولیس اہلکار بھی مامور ہوں گی۔ جلسہ میں شرکت کرنے والے ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے گی،واک تھرو گیٹس، بیرئیر، خاردارتاریں،میٹل ڈیٹیکٹرز استعمال کئے جائیں گے،سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 تحریک انصاف

مزید :

صفحہ اول -