لاہورہائیکورٹ،نومنتخب وزیراعلی کی تقریب حلف برداری سے متعلق حمزہ شہباز درخواست بطور اعتراض کیس آج سماعت کیلئے مقرر

  لاہورہائیکورٹ،نومنتخب وزیراعلی کی تقریب حلف برداری سے متعلق حمزہ شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے حلف برداری کی تقریب منعقد نہ ہونے سے متعلق درخواست پرلاہورہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائدکر دیاہے تاہم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمدامیر بھٹی حمزہ شہباز کی درخواست پر بطور اعتراض کیس آج21اپریل کوسماعت کریں گے،حمزہ شہبازشریف کی طرف سے دائر درخواست میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،حمزہ شہباز نے اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے یہ آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب فریق بنایا گیا ہے،حمزہ شہباز شریف کا موقف ہے کہ 16اپریل کو 197 ووٹ لیکر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں،قانون کے مطابق گورنر نے وزیر اعلی کا حلف لینا تھا لیکن گورنر نے حلف لینے سے انکار کر دیا،گورنر اپنی زمہ داریاں پوری نہ کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،گورنر رولز آف پروسیجر کے رول 21 کے تحت معلومات حاصل کرنے کے بعد منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیتے ہیں،آئینی کنونشنز کی خلاف ورزی آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے،گورنر پنجاب پاکستان تحریک انصاف کا سابق عہدیدار اور پرانا کارکن ہے، گورنر پنجاب آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں،آئینی احکامات سے روح گردانی اور پارلیمنٹ کی روح کی تضحیک کے مرتکب ہو رہے ہیں،بحران پیدا کر کے صوبے کے عوام کو مزید معاشی اور سیاسی بحران سے دوچارکیا جارہاہے،عدالت سے استدعاہے کہ گورنر پنجاب کو حلف لینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
لاہور ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -