تمام سیاسی جماعتوں نے وفاقی کابینہ میں خواتین کی نمائندگی کو خوش آئند قرار دیدیا

تمام سیاسی جماعتوں نے وفاقی کابینہ میں خواتین کی نمائندگی کو خوش آئند قرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور (لیڈی رپورٹر) مختلف سیا سی جما عتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کا بینہ میں پا نچ خواتین کی نما ئندگی کو خوش آئند قرا ر دیتے ہو ئے کہا ہے خواتین کو نما ئندگی دینا ان کا بنیا دی حق اور کو ئی بھی سیا سی جما عت خواتین کے بغیر نا مکمل ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی سینئر رہنما عظمیٰ بخا ری نے کہا ہماری جما عت تو ویسے بھی خواتین ورکر زنما ئندہ جما عت ہے، کا بینہ میں خواتین کو شامل کر نے کا مقصد بھی یہی ہے وہ خواتین کے مسا ئل کو اجا گر کر نے میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر سکیں۔ تحریک انصا ف کی رہنما ء سعدیہ سہیل را نا نے کہا ہما ری جما عت نے درحقیقت خواتین کو ان کا اصل مقام دیا اور ہماری پا رٹی ہی وہ واحد پا رٹی ہے جس میں خواتین اتنی بڑی تعداد میں آگے آئیں۔ ہما رے لیڈرنے ہمیشہ خواتین کی حوصلہ افزا ئی کی۔ جما عت اسلا می خواتین ونگ کی رہنما ء سمعیہ را حیل قا ضی نے کہا ہما رے دین نے بھی خواتین کو برا بری کا حق دیا ہے اور ہم بھی اسلا م کے اصو لو ں پر کا م کر تے ہو ئے اپنا آپ منوا سکتی ہیں،انہو ں نے کہا اچھی با ت ہے خواتین اپنے آپکو ہر شعبہ میں منوائیں، ہما ری جما عت نے تو ویسے بھی خواتین کے حقوق کی سر بلندی کیلئے ہمیشہ کا م کیا ہے۔
خواتین نمائندگی 

مزید :

صفحہ اول -