گورنر پنجاب کا اپنے پرنسپل سیکریٹری کو ہٹانے کیلئے خط،چیف سیکریٹری کا صاف انکار

  گورنر پنجاب کا اپنے پرنسپل سیکریٹری کو ہٹانے کیلئے خط،چیف سیکریٹری کا صاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور (جنرل رپورٹر) گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری راشدمنصور کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پرگورنر عمر سرفرازچیمہ اور چیف سیکریٹری افضل کامران آمنے سامنے آ گئے۔ گورنر پنجاب نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوایا کہ ان کے پرنسپل سکریٹری کو عہدے سے ہٹا دیا جائے مگر چیف سیکریٹری پنجاب نے گورنر پنجاب کے مطالبے کو غیر آئینی اور غیر اخلاقی قرار دیا اور  پرنسپل سیکرٹری کا تبادلہ کرنے سے انکار کر دیا۔چیف سیکرٹری آفس نے موقف اپنایا کہ پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے لکھا جانیوالا خط انہوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی، پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری تھی کہ آئین کی خلاف ورزی پر گورنر پنجاب کو آگاہ کرتا ہے، جو انہوں نے کیا چیف سیکرٹری آفس پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے اٹھائے جانے والا اعتراضات درست تھے۔
گورنر کا خط

مزید :

صفحہ اول -