سکھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا 

  سکھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سکھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام شروع،شہریوں میں خوشی کی لہر تفصیلات کے مطابق سکھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سکھر انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام زوروشور سے جاری ہے شہر کے تمام چھوٹے بڑے چوراہوں، شاہراہوں اور بازاروں میں کلوز سرکٹ کیمراز لگائے جا رہے تاکہ شہر بھر میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر سکھر کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انتظامیہ کی اس قدم کو خوش آئند قرار دیا ہے دوسری جانب سکھر پولیس کو بھی اس منصوبے سے جرائم کی روک تھام میں کافی حد تک فائدے کی توقع ہے سکھرشہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے سکھر پولیس کس حد تک استفادہ حاصل کرتی ہے اور یا پھر وقت کے ساتھ کیمرے ایک ایک کرکے غائب یا خراب ہوجائیں گی یہ وقت ہی بتائے گا۔