خط معاملہ‘عمران نیازی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں‘ ارباب افضل 

  خط معاملہ‘عمران نیازی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں‘ ارباب افضل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری ارباب افضل حیات خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کو سبز باغ دکھا کر چار سال تک ملک پر حکومت کی‘ تحریک انصاف کی حکومت میں نہ تو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدے پورے ہوئے نہ ہی عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ ماضی کی حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں‘ اگر پی ٹی آئی حکومت مثبت پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتی تو ملک کی معیشت اس قدر کمزور نہ ہوتی‘ انہوں نے کہا کہ خط معاملے پر بھی عمران خان پوری قوم کیساتھ عالمی دنیاکو گمراہ کر رہے ہیں امریکی سازش کا کوثی ثبوت نہیں ملا‘ امریکی سازش محض ایک پروپگنڈہ ہے جس کا کوئی وجود ہی نہیں‘ انہوں نے جلسہ عام میں جس خط کو لہرایا وہ کوئی سفارتی خط نہیں تھا بلکہ سفید کاغذ تھا‘ ارباب افضل حیات خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے ساتھ ساتھ عوام کو ہر ممکن ریلیف دے گی۔