امیر مقام کا بطور مشیر انتخاب‘ لیگی رہنماؤں کی ریلی
پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن پی کے 70 کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کی بطور وزیر اعظم مشیر نامزدگی پر پشاور پریس کلب سے ن لیگ صوبائی سیکرٹریٹ ڈینز تک ریلی نکالی ریلی کی قیادت ن لیگ پی کے 70 کے صدر ایوب ارمڑ اور تحصیل چمکنی کونسل کے سابق امیدوار وحید برکی کر رہے تھے۔ لیگی کارکنوں اور رہنماؤں نے کہا کہ امیر مقام کو وزیر اعظم کا مشیر نامزد کرنا بڑا اقدام ہے اور خوش آئند فیصلہ ہے کیونکہ امیر مقام نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے امیر مقام کو مشیر نامزد کیا جس سے خیبر پختونخوا کے کارکنوں میں خوشی پائی جاتی ہے کیونکہ امیر مقام عوامی نمائندگی کرنے والے رہنماء ہیں اور انہوں نے سابق ادوار میں پختون قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا ہے پی کے 70 میں پہلے بھی امیر مقام نے بجلی اور سوئی گیس کا مسئلہ حل کیا تھا اور اب دوبارہ وہ یہ دونوں مسائل حل کرینگے ارمڑ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اب مطمئن رہیں بجلی اور گیس کا مسئلہ جلد ہی حل ہوگا امیر مقام اب بھی وہ اس صوبے کے مسائل حل کرانے کے لئے بھرپور جدوجہد کرینگے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی مثبت اور عوام دوست پالیسیوں سے نہ صرف ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا بلکہ عوام کو ریلیف بھی ملے گا جس کی بنیاد پر ن لیگ آئندہ بھی حکومت بنائے گی کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن پی وہ واحد پارٹی ہے جو مستحکم معاشی پالیسی اور منصوبہ بندی رکھتی ہے