سالانہ 55ویں مینگو فیسٹیول 3جون سے شروع ہوگا، سلامت علی میمن 

   سالانہ 55ویں مینگو فیسٹیول 3جون سے شروع ہوگا، سلامت علی میمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپورخاص (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر و سرپرست اعلی مینگوفیسٹیول میرپورخاص سلامت علی میمن نے کہا ہے کہ میرپورخاص میں شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین کو تفریح مواقعے نہ ہونے کے برابر ہیں اس کمی کو پورا کرنے کے لیئے ڈویزنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مینگو فیسٹیول بہتر انداز سے منایا جائے گا۔اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں 3 جون سے 5جون تک ہونے والے  سالانہ 55 ویں مینگو فیسٹیول کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیسٹیول کو مزید کامیاب بنانے کے لیئے کامیٹی کو ریشیڈول کیا جائے اس موقع پر چیئر مین مینگو فیسٹیول کامیٹی محمد عمر بگھیو نے کہا کہ کورونا کے سبب گزشتہ دوسال مینگو فیسٹیول نہ ہو سکا اس فیسٹیول کے دوران اس کمی کو پورا کیا جائے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر  نے بتایا کے مینگو فیسٹول کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون زین العابدین میمن، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص محمد یونس رند اور اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری  محمد خان کٹی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جوکہ سب کمیٹیاں بنانے کے ساتھ ساتھ فیسٹیول کے اختتام تک نگرانی کریں  گے انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے پہلے دن صوبائی وزیر زراعت اور اختتامی تقریب میں وزیر اعلی سندھ مھمان خصوصی ہوں گے   فیسٹیول میں پورے پاکستان کے کاشتکاروں   کو حصہ لینے کیلئے مدعو کیا جائے گا  فیسٹیول میں ارد گرد کے اضلاع سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے   فیملیز بھی شرکت کریں گی اس وقت تک ہونے والے فیصلے کے مطابق مینگو فیسٹیول سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہال(فروٹ فارم) میرپورخاص میں منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف اقسام کے آم رکھے جائیں گے  اس کے ساتھ آبادگاروں کی معلومات  کے لیئے فروٹ فارم میں ایگریکلچر ایگزیبیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جدید ایگریکلچر انجینئرنگ  کی مشینری رکھی جائیں گی، پروگرام کے پہلے دن آتش بازی کی جائے گی، کھیلوں  میں ملاکھڑا، کبڈی اور باکسنگ کے مقابلے کرائے جائیں گے جب کہ اجرک ہال میں ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا. اس موقع پر بلڈنگ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کے ہال  کی مرمت کا کام شروع کرایہ جائے، میونسپل کمیٹی کے متعلقہ افسران کو ہدات کی کے ہال کی صفائی ستھرائی کے انتظام کو بھتر بنائیں حیسکو افسران کو ہدایت کی گئی کہ بجلی کے انتظامات سنبھالیں  اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کے فیسٹیول کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. اجلاس میں افسران و میمبران میں ایس ای خان ایڈوکیٹ، منصور احمد چیمہ،  غوث محمد پٹھان، ایم اے پنھور، حاجی ملوک راجڑ، اللہ بچایو، ممتاز مری، سترام داس، گھرام بلوچ، شفیق الرحمان میمن، محمد طحہ میمن، عبدالکریم میمن، محمد ایاز، احسان الحق، محمد خالد و دیگر نے شرکت کی.