وسیم مصطفی سومرو نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا چارج سنبھال لیا 

  وسیم مصطفی سومرو نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا چارج سنبھال لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنیئر بلدیاتی افیسر SCUGایڈمن BS-19کے وسیم مصطفی سومرو نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا چارج سنبھال لیا ۔میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کا منصب سنبھالنے کے بعد وسیم امصطفی سومرو نے اپنے دفتر میں بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں کے سربراہان سے ملاقات میں کہا کہ باہمی ٹیم ورک کے ساتھ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے افسران و عملہ محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا ئیں اور عوامی خدمات کے حوالے سے تمام تر محکمانہ کاوشوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے وسیم مصطفی سومرو نے افسران سے کہا کہ و اداروں پر بوجھ بننے کے بجائے ادارے کا بازو بنیں اور ذرائع آمد کو بڑھا یا جائے ادارے کی مضبوطی اور استحکام کے لئے فرائض کو نیک نیتی کے ساتھ احسن طریقے سے انجام دیا جائے۔  
دو کالم