عوام کا مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں،خرم شیر زمان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ہاتھ پیر پکڑ کر اقتدار میں آنے والے اب مہنگائی پر کنٹرول کریں۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ مہنگائی پر شور کرنے والی امپورٹڈ سرکار خود ماننے لگی سب سے کم مہنگائی پاکستان میں ہے، امریکہ کے ہاتھ پیر پکڑ کر اقتدار میں آنے والے اب مہنگائی پر کنٹرول کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ امپورٹڈ خود عمران خان کی جلد خود پبلسٹی کریں گے، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اتحادی بھی کابینہ میں شامل ہونے سے خوفزدہ ہیں، عمران خان اس قوم کو شعور سے بیدار کر کے گیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی پاور ڈالر ہے اور عمران خان کی پاور عوام ہے، عوام نے امپورٹڈ کو اب تک اپنا نمائندہ تسلیم نہیں کیا نہ کریں گے، عوام کا صرف ایک مطالبہ ہے ملک میں فوری الیکشن کروائے جائیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ عوام حکومت کو الیکشن سے بھاگنے کیلئے اب کوئی راستہ نہیں دیں گے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے سیاسی جماعتوں کی پبلک فنانسنگ متعارف کروائی، پبلک فنانسنگ کے ریکارڈ پیشہ ورانہ طور پر برقرار رکھے گئے ہیں۔انہوں کہا کہ مالیاتی گوشواروں کا آڈٹ ایک بیرونی ٹاپ ریٹیڈ اکاؤنٹنگ فرم سے کیا گیا، کیا کوئی پارٹی مالیاتی ریکارڈ رکھنے کے اس طرح کے معیارات کا دعوی کر سکتی ہے؟