نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں نظر آئیں گے، جاوید لطیف 

  نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں نظر آئیں گے، جاوید لطیف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں نظر آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آکر آئین اور قانون کے مطابق مقدمات کا مقابلہ کریں گے اور ہمیں عدالتوں کے تمام فیصلے قبول ہوں گے۔پنجاب میں وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے معاملے پر انھوں نے کہا کہ مرکزکی طرح پنجاب میں بھی آئین شکنی کی گئی ہے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کیلئے عائد شرائط کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی ہے، جس پر لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ آج درخواست پر سماعت کرے گا۔
جاوید لطیف