پشاور مسائل،میئر و کونسل ممبران کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان

پشاور مسائل،میئر و کونسل ممبران کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(سٹی رپورٹر) میئر پشاور حاجی زبیر علی اور سٹی کونسل ممبران نے پشاور کے مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ طور پر جدوجہد کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور دفتر کے کانفرنس روم میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں متھر ا کے چیئرمین فرید اللہ‘ پشتہ خراہ کے چیئرمین ہارون صفت‘ مختلف جماعتوں کے معزز ممبران جس میں حاجی گلستان‘ شمشاد خان‘ عمران نوید‘ ولی محمد‘عبدالرؤف‘ زیارت گل‘ شاہ فیصل‘مومن اور دیگر اے  این پی  چیئرمیننوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سٹی کونسل چیئرمینوں نے اکاؤنٹس‘ دفاتر‘ گیس و بجلی مسائل‘ فنڈز کی کمی‘ صفائی‘ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور دیگر مسائل پیش  کئے جس پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پشاور شہر کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کرینگے کیونکہ ہمیں پشاور کے عوام نے منتخب کرایا ہے انہوں نے کہاکہ  نئے بلدیاتی نظام کی کامیابی اور اسکے ثمرات عوام تک پہنچا نے میں تمام بلدیات نمائندے  اپناکردار اداکرے‘ انہوں نے کہاکہ گیس اوربجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے اور اس ماہ مقدس اور آخری عشرے میں عوام کو بلاتعطل گیس اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی کامیابی کے لئے ہم نے اقدامات کرنے ہوں گے اس سلسلے میں کونسل ممبران کے ساتھ ملکر اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹس سے متعلق جلد ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سے ملاقات کر کے مسئلے کو حل کیا جائے گا تاکہ کونسل ممبران کو عوام کی خدمت کرنے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی و گیس کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں جنہوں نے حل کیلئے یقین دہانی کرادی ہے اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر مذکورہ محکموں کے افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے نے شہر کی شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر جلد کام کا آغاز کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو مضبوط تر بنانے کے لئے کونسل ممبران کے ساتھ فوقتاً فوقتاً اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور ان کی تجاویز پر کام کیا جائیگا۔ جبکہ تمام پارٹیوں کے ممبران نے سے الگ  الگ اجلاس منعقد کئے جائینگے تاکہ چیئرمینوں کے مسائل سے آگاہ رہوں اور انکے مسائل حل کرسکوں۔