حکومت ملکی معیشت، تعلیم وصحت پر توجہ دے، فائق شاہ 

  حکومت ملکی معیشت، تعلیم وصحت پر توجہ دے، فائق شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین  امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی حکومت وزارتوں کی بندر بانٹ کی بجائے ملک کی معیشت، تعلیم، زراعت اور صنعت کا قومی ایجنڈا سامنے لائے اور سیاسی استحکام کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کیا جائے، عدم استحکام انتشار پیدا کرے گا، محمد فائق شاہ نے کہا کہ چاروں صوبوں میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں صرف اقتدار کی دوڑ ہے اس دوڑ کو استحکام دینے کیلئے فوری لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، انہوں نے کہا کہ سب سے اہم ذریعہ نوجوان ہیں جن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے نوجوانوں کیلئے روزگار، صحت مند سرگرمیوں اور ان کو آگے لایا جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ جب تک صنعت اور سرمایہ کاری کا رحجان پیدا نہیں کیا جائے گا، ہیجان برقرار رہے گا، سی پیک منصوبوں پر تیز رفتار کام مکمل کیا جائے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں، بلوچستان اور سندھ میں نظام حکومت عوام سے دور ہے، اس وقت کسی صوبے میں حکومت صرف سیاست اور اقتدار کی دوڑ میں مصروف ہے، اس تاثر کو ختم کرکے تعمیر نو کا آغاز کیا جائے۔