شہریوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ارسلان اسلام شیخ

شہریوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ارسلان اسلام شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ پی پی عوامی نمائندہ جماعت ہے اور شہر سمیت شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عوامی شکایات پر سکھر میونسپل کارپوریشن پبلک ہیلتھ کے افسران کے ہمراہ یوسی 19 اور یوسی 17 نیو پنڈ کے دورے کے دوران علاقہ مکینوں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا دورے کے دوران انہوں نے علاقہ مکینوں کے درپیش مسائل سنیں, اور ان کو فل فور حل کرنے کے احکامات دیئے اور مکینوں کو یقین دلایا کہ انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا پی پی نمائندگان نے ہمیشہ شہرکی تعمیر و ترقی سمیت شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی حقوق فراہمی کی کوشش کی ہے اور کرتی رہے گی۔