ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں اور گراں فرشوں کیخلاف کارروائی

  ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں اور گراں فرشوں کیخلاف کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       چارسدہ(بیروررپورٹ) ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کیخلاف بڑی کاروائی۔ چینی سمیت دیگر اشیاء خوردنوش کو ذخیرہ کرنے پر دو درجن سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے متعدد دکانداروں کو  50 ہزار سے زائد جرمانے کیا گیا جس کا بنیادی مقصد ماہ رمضان میں روزہ داروں کو معیاری اور سرکاری نرخ پر اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشوں کے خلاف کامیاب کارائی عمل میں لائی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر علوینہ فیض اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خولہ اقدار نے تحصیل چارسدہ،رجڑ،اتمانزائی سمیت کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔اس دوران چینی سمیت دیگر اشیاء کو ذخیرہ کرنے پر کریانہ کے دو درجن سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ متعدد دکانوں کو ریکارڈ درست نہ رکھنے پر وارننگ جاری کی گئی، دوسری جانب سرکاری نرخ سے زائد  نرخ پر اشیاء خوردنوش فروخت کرنے پر دکانداروں پر بھاری بھرکم جرمانے عائد کئے گئے جس کا بنیادی مقصدعوام کو سستے داموں اشیاء خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خولہ اقدار کی جانب سے موٹر وے انٹر چینج اور غنی خان روڈ پر قصائیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی جس میں پانچ  لطیف قصائی،مصطفیٰ قصائی اور کریم قصائی سمیت چھ قصائیوں کی دکانوں کو سیل کیا گیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر علوینہ فیض کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر کی حصوصی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں کسی کو اشیا ء خوردنوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔