پشاور‘ پانی تنازعہ پر لڑائی‘ جرگہ ممبران کی کوششوں سے راضی نامہ
پشاور(سٹی رپورٹر) تھانہ پھندو کے علاقہ میں پانی کے تنازعہ دو فریقین کے مابین لڑائی تنازعہ جرگہ ممبران اور پولیس کی کوششوں سے خوش اسلوبی کیساتھ ختم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پھندو کے علاقہ میں غفار ایڈووکیٹ اور حسن خان میں پانی کے تنازعہ پر لڑائی ہوئی جو قتل مقتالے کی دھمکیوں تک جاپہنچی جس پر ڈی ایس پی گلبہار ظہور خان کی نگرانی میں معززین علاقہ کا ایک جرگہ مقرر کیا گیا جس میں فریق اول غفار ایڈووکیٹ کی جانب سے ناظم جانداد اور فضل الرحمن جنرل کونسلر جبکہ حسن خان فریق دوئم کی جانب سے حاجی شریف الدین اور اعظم خان تھے نے کوششوں سے مسئلہ حل کرلیا اور دونوں فریقین نے باہمی رضامندی سے راضی نامہ کرکے ایک دوسرے کو گلے لگا کر گلے شکوے ختم کردیئے، دونوں فریقین نے ڈی ایس پی گلبہار ظہور خان اور جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔