عوامی سہولت کیلئے گرین لائن بس کے اوقات میں عارضی تبدیلی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں عید کی شاپنگ اور رش کے باعث 17 اپریل سے رمضان کے اختتام تک گرین لائن بس سروس کے اوقات میں عارضی طور پر اضافہ کردیا گیا ہے۔حکام ایس آئی ڈی سی ایل کے مطابق شہر میں عید شاپنگ کے رش کے پیش نظر گرین لائن بس سروس کے اوقات کار میں مزید 2 گھنٹے اضافہ کیا گیا ہے۔عبداللہ چوک سرجانی سے نمائش تک صبح 7 سے رات ساڑھے 11 بجے تک بس سروس چلے گی۔نمائش سے عبداللہ چوک تک صبح 7 سے رات ساڑھے 12 تک بس سروس فعال ہوگی۔نمائش سے سرجانی اور سرجانی سے نمائش تک 40،40 بسیں چلائی جارہی ہیں۔اس سے قبل گرین لائن بس سروس کے اوقات صبح 7 سے رات 10 بجے تک تھے۔