قائمقام گورنرمشتاق غنی سے تاج محمدترند کی ملاقات
پشاور(سٹی رپورٹر) قائمقام گورنرخیبرپختونخوا وسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمدغنی سے بدھ کے روز وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے مال تاج محمدترند نے گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع بٹگرام کے عوام کو درپیش بعض مسائل پرگفتگو کی گئی۔اس موقع پر قائمقام گورنرمشتاق غنی نے ضلع بٹگرام کے عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے تعاون کا یقین دلایا۔ دریں اثناء ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمودجان نے بھی قائمقام گورنرمشتاق غنی سے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف حکومتی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔