پی ٹی آئی والوں کو مچھ،خیر پور اور اڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں:منظور وسان

  پی ٹی آئی والوں کو مچھ،خیر پور اور اڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں:منظور وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ کے مشیرزراعت منظور وسان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی والوں کو مچھ، خیرپور اوراڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں، میرا ہار میری گھڑی میری مرضی ایسا نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوگا۔بدھ کو جاری اپنے بیان میں مشیرزراعت منظور وسان نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو مچھ، خیرپور اوراڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں اور مجھے نظر آرہا ہے کہ اب شاید جیلوں میں جگہ بھی کم پڑ جائے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بہت سے لوگ 5 دن میں ملک سے باہربھاگ جائیں گے اور کچھ لوگ راستے میں پکڑے جائیں گے، پی ٹی آئی والوں کو میں جیلوں میں کھانا کھلاؤں گا،انتظام کرلیا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ جب ہمارا احتساب ہورہا تھا تو یہ خوش ہوتے تھے، اب ان کااحتساب ہونے جارہا ہے توعمران خان ناراض ہیں، ابھی تو ابتدا ہوئی ہے، پی ٹی آئی والوں کے بہت کیسز کھلنے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران پہلے ہم سے حساب مانگتے تھے، اب ہم گھڑی اور ہار کا حساب مانگ رہے ہیں، میرا ہار میری گھڑی میری مرضی ایسا نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -