رکن قومی اسمبلی ڈپٹی اقبال علی آہنوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک 

  رکن قومی اسمبلی ڈپٹی اقبال علی آہنوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈپٹی محمد اقبال علی کو آہنوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کی نماز جنازہ گلشن اقبال میں واقع فاروقی مسجد نزد ڈی سی آفس کے قریب ادا کی گئی اور تدفین عیسیٰ نگری قبرستان میں ہو ئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں ہر شخص کی آنکھ اشکبار تھی اورڈپٹی اقبال محمد علی خان مرحوم کا آخری دیدار کرنے کیلئے کارکنان اور عوام بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اقبال محمد علی خان مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر کنورنوید جمیل،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر،ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی، سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،حق پر ست اراکین قومی وصوبا ئی اسمبلی،مر کزی شعبہ جا ت کے ذمہ داران،سی اوسی کے انچارج و اراکین کمیٹی،ٹا ؤن اور یو سی کے ذمہ داران،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، آل پاکستا ن مسلم لیگ وفد،(ن)لیگ کے سابق سینیٹر نہا ل ہا شمی،پاکستان پیپلز پا رٹی کے رہنما وقار مہد ی، مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر،سینئر سیاسی رہنماء فاروق ستار سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائی  زندگی سے تعلق رکھنے والے عمائدین شہر اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ان کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔بعد ازں کل بر وز جمعرات مو رخہ 21اپر یل بعد نما ز عصر تا مغرب مر حوم کی رہا ئش گاہ پر سوئم کا انعقاد کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -