سردارعثمان بزدار کا وزارت اعلیٰ سے استعفا منظوری کا اقدام چیلنج
لاہور(نامہ نگار)لاہورہائی کورٹ میں سردارعثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ منظوری کے اقدام کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، یہ درخواست ندیم سرور ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے،درخواست میں عمران خان، عثمان بزدار،حمزہ شہباز، عمر سرفراز چیمہ کوفریق بنایاگیاہے، د ر خواست گزار کا موقف ہے کہ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو بھجوایا، قانون کے مطابق وزیر اعلی استعفیٰ گورنر کو بھجوا سکتا ہے،سابق گورنر چودھری سرور نے غیر قانونی طور پر عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا، عدالت سے استدعاہے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن اوروزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کا سارا پراسس کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے حمزہ شہباز شریف کو بطور وزیر اعلی کام کرنے سے روکنے کے احکامات دیئے جائیں اورعثمان بزدار کو بھی بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جا ئے۔
استعفیٰ چیلنج