حمزہ شہباز مہنگائی ختم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے،کاشف امین
لاہور(سٹی رپورٹر) میاں محمد حمزہ شہباز کو پنجاب کے وزارت اعلی کے اہم منصب پر فائز ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔حمزہ شہباز پنجاب میں جاری مہنگائی کی بے رحم لہر کا خاتمہ کرکے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینگے۔ سابق حکومت نے مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے سے اقتصادی اور عوامی شعبہ ہائے زندگی کا استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ان خیالات کا اظہارتاجر رہنماکاشف امین نے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو معاشی ترقی اور قومی خوشحالی دے گی۔