ترقی کرنے کے لئے معاشی بحرانوں کا خاتمہ کیا جائے،مہر کاشف
لاہور(سٹی رپورٹر)سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے قومی اقتصادی مشاورتی کونسل کو ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ملکی معاشی بحرانوں کے خاتمے سے ہی قوم آگے بڑھ سکتی ہے ۔ حکومت بزنس سیکٹر کے ساتھ سرکاری امور میں ون پیج پر آکر حکمت عملی تشکیل دے۔ اقتصادی و صنعتی شعبہ ہائے زندگی اور حکومت کے درمیان مضبوط ہم آہنگی اور باہمی اعتماد سے فیصلوں کا نفاذ ہی ملکی معیشت کو روشن اور تابندہ منزل تک لے کر جاسکتا ہے۔ قومی اقتصادی مشاورتی کونسل کو مقامی صنعت و تجارت کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کیلئے جدید پہلووں سے میکانزم لانے کی ضرورت ہے۔