ہماری بیورو کریسی بہتر انداز میں کام کر رہی ہے،سردار تنویر الیاس
مظفرآباد(پ ر)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے چیف سیکرٹری شکیل قادر نے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی،ملاقات میں چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم کو حکومتی و ا نتظامی امور کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے تعمیر و ترقی کے جاریہ اور آمدہ منصو بہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بیورو کریسی جو پہلے بھی بہتر انداز میں کام کر رہی ہے تا ہم اس کی استعداد کار کومزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،جس پر چیف سیکرٹری نے وزیر اعظم کو بتایا کہ بیورو کریسی کی اہلیت کو بہتر بنانے کیلئے ورکشاپس اور ٹریننگز کا ہوم ورک مکمل کیا جا چکا ہے،وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری کو مزید ہدایت کی کہ اعلان کردہ نوے روزہ روڈ میپ کا ہدف مکمل کرنے کیلئے تمام محکمہ جات کو متعلقہ منصوبہ جات کی فزیبلٹی کی تیاری کا ٹاسک دیا جائے،جبکہ آئندہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے بھی متعلقہ محکمہ جات مل بیٹھ کر تیاری کریں اور بجٹ کے علاوہ وفاقی حکومت کے اعلان کردہ فنڈز کے حوالے سے بھی ورکنگ مکمل کی جائے،وزیر اعظم نے آزاد جموں و کشمیر پولیس کے بین الصوبائی تبادلہ جات کے حوالے سے بھی چیف سیکر ٹری کو ہدایت کی،اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی اور اور پولٹیکل سیکرٹری ہمراہ وزیر اعظم کرنل (ر) شجاع محمود بھی موجود تھے۔
سردار تنویر الیاس