کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ پھر شروع، مزید 4افراد جاں بحق 

کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ پھر شروع، مزید 4افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران 4 افراد جان سے گئے جبکہ 075 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,368 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,527,486 ہو گئی۔ این آئی ایچ  نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 075 نئے کیسز رپورٹ ہو ئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 486 ہوگئی۔این آئی ایچ کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار 642 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار 757 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 19 ہزار 397، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 165، بلوچستان میں 35 ہزار 483، گلگت بلتستان میں 11ہزار 736 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 306 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کورونا

مزید :

صفحہ آخر -