پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے اہلکاروں کاریکارڈ مرتب

پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے اہلکاروں کاریکارڈ مرتب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)  پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز اور اسلحہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اہلکاروں کاریکارڈ مرتب کر لیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے کل 1371 اہلکار اور افسران شامل اور سب سے زیادہ 772 اہلکاروں کے ساتھ ضلع لاہور سرفہرست ہے۔ ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ ایس پی یو, ٹریفک اور دیگر یونٹس کے افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔ضلع لاہور  772، دیگر اضلاع بشمول پنجاب کانسٹیبلری 392ٹریفک  37ایس پی یو  56ایلیٹ  16لیڈیز  98دفتر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی طرف سے تمام اضلاع کے سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو کارروائی کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
یونیفارم

مزید :

صفحہ آخر -