یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی
اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی،ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہے۔ ترجمان نے بتایا وزیراعظم کی ہدایت کے بعد اشیاء آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 85 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کر دی گئی۔ رمضان سبسڈی کے تحت چینی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کی کی گئی۔ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو فروحت شروع ہو گئی۔ ترجمان نے بتایا آٹے کے 20 کلو تھیلے کی 800 روپے میں فروحت شروع کر دی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے میں فروحت ہو رہا تھا۔ رمضان ریلیف پیکج کے تحت ملنے والی 19 اشیاء کی فروحت شناختی کارڈ سے منسلک کر دی۔ سبسڈائزڈ اشیاء کی فروحت شناختی کارڈ کے بغیر بند کر دی گئی۔
یوٹیلٹی سٹورز