اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے پولیس جوان شہید ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس، ایس یس پی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے منشیات فروش عدنان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ذرائع نے بتایا کہ ایک فائر پولیس جوان عاقب کی چھاتی پر لگا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی جوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -