ایس پی ماڈل ٹاؤ ن کو ایس ایچ او  تھانہ اچھرہ کیخلاف ایف آئی آر عدالت پیش کرنیکاحکم

 ایس پی ماڈل ٹاؤ ن کو ایس ایچ او  تھانہ اچھرہ کیخلاف ایف آئی آر عدالت پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ایس ایچ او تھانہ اچھرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایس پی ماڈل ٹاؤ ن کو ایف آئی آر عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیاہے،ایڈشنل اینڈ سیشن جج محمد اعظم نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزاریاسین عبدالناصر بٹ ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ ڈی ایس پی اچھرہ کے پاس گئے،ایس ایچ او اچھرہ خضر حیات واہلہ نے ان سے بد تمیزی کی،ایس ایچ او اچھرہ کے گن مینوں نے ان پرگنیں سیدھی کر لیں،خضر حیات نے ساتھیوں سمیت مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا،عدالت سے استدعاہے کہ ایس ایچ او اچھر ہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاحکم دیاجائے۔
 ایس پی ماڈل ٹاؤ ن 

مزید :

صفحہ آخر -