چیئرمین ڈرگ کورٹ کا سرعام نشہ فروخت اور استعمال کا نوٹس

چیئرمین ڈرگ کورٹ کا سرعام نشہ فروخت اور استعمال کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ رانا نوید نے نہر کنارے، گلی محلوں میں سرعام نشہ فروخت اور استعمال پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ ا ور ایس پی سول لائنزڈویژن کو آئندہ سماعت پرطلب کر لیاہے،عدالت نے سیکرٹری صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ اورمحکمہ ہیلتھ پنجاب کو بھی طلب کیاہے،عدالت نے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا،فاضل جج نے کہا کہ ڈرگ سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے،پولیس اور ڈرگ اتھارٹی مل کر اس پر کام کرے، ایس پی کینٹ ایس پی سول نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ سڑکوں پر نشہ فروحت کرنے والوں کارروائی کی جائے گی۔
ڈرگ کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -